پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔اس فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے ۔
پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس کے بعد کہا کہ ٹاس کبھی منصوبے کے مطابق ہوتا ہے اور کبھی نہیں، لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور وہ اس کے مطابق کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ ہوتا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے بائولنگ اٹیک کیا۔ پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کی طرح راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی تین سپنرز نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود کی قیادت میں صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، اور فاسٹ بولر عامر جمال شامل ہیں۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب زیک کرولی 29 رنز بناکر نعمان علی کی گیندپر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
Comments are closed.