سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے:صوبائی وزیر کھیل سندھ

کراچی: صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ٹیلنٹ ہنٹنگ پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام خرابیوں سے بھرپور ہے اور اس میں سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ صرف پنجاب اور خیبر پختونخوا تک محدود نہیں بلکہ کراچی میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان استقبال کیا جائے گا اور کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں کرکٹ کے ڈھانچے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور سندھ کے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں مناسب نمائندگی نہ ملنے کی شکایات عام ہیں۔

Comments are closed.