زلمی مدرسہ لیگ کا چھٹا ایونٹ زلمی لیپرڈز (مدرسہ جامعہ کبری ) نے جیت لیا

مدارس کے طلبا کا ایونٹ کے انعقاد پر جاوید آفریدی، پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) زلمی مدرسہ لیگ کا چھٹا ایونٹ زلمی لیپرڈز (مدرسہ جامعہ کبری ) نے جیت لیا ایونٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور پیغام پاکستان کو مبارکباد مدارس کے طلبا کا ایونٹ کے انعقاد پر جاوید آفریدی، پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے ہونیوالے زلمی مدرسہ لیگ

 کا چھٹا ایڈیشن زلمی لیپرڈز (مدرسہ جامعہ کبری ) نے جیت لیا فائنل میں لیپرڈز نے پیٹریاٹس (بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن) کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پیٹریاٹس کی ٹیم تراسی رنز پر آل ہوگئی انیس اور فضل الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں لیپرڈز نے ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا لیپرڈز کی جانب سے نجیب نے بتیس رنز بنا دئیے ایونٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور پیغام پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومتی سطح پر بھی مدارس کے طلبا کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس لائق نے مہمان خصوصی ، تمام معززین مہمان اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وہ ویژن ہے جس کا مقصد مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانا اور کھیلوں کے میدان میں صلاحیتوں کا اظہار کا موقع دینا ہے فائنل کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ساتھ صوبائی وزیر کھیل رانا سکندر حیات ،ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈائریکٹر ایڈمن ، ڈی جی آر ای ہیڈآفس سید اظہر عباس ، ڈی سی او پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹیریمزم ڈاکٹر احمد خاورشہزاد بھی فائنل کی اختتامی تقریب میں موجود تھے زلمی مدرسہ لیگ پنجاب میں پندرہ مدارس کی ٹیمیں شریک ہوئیں پشاور، وزیرستان، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کامیابی سے منعقد ہونے والے گزشتہ پانچ سیزنز کے بعد، زلـمی مدرسہ لیگ کا انعقاد لاہور ، پنجاب میں ہوا سیزن 6 حکومتِ پنجاب، پنجاب یونیورسٹی کالج اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن (DGRE)، حکومتِ پاکستان ،پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمز
,کے اشتراک سے منعقد کیا گیا زلـمی مدرسہ لیگ ایک ایسا منفرد اور مؤثر پلیٹ فارم ہے جو مدارس کے طلبہ کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار، قائدانہ اوصاف کی نشوونما اور قومی دھارے کے اداروں کے ساتھ مثبت و تعمیری روابط استوار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدام اس امر کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ مدارس کے طلبہ کو معاشرے کے دیگر طبقات کے برابر مواقع، رسائی اور نمائندگی ملنی چاہیے۔ زلـمی مدرسہ لیگ، زلـمی فاؤنڈیشن کا ایک نمایاں اور فلیگ شپ منصوبہ بن چکا ہے، جس کا بنیادی مقصد سماجی ہم آہنگی، بین المذاہب ہم فہمی اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے ایک نسبتاً نظرانداز اور کم نمائندگی رکھنے والے نوجوان طبقے کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ کھیلوں اور منظم تربیت کے ذریعے یہ لیگ طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سماجی کردار کو فروغ دیتی ہے۔

پیغامِ پاکستان ملک میں انتہاپسندی کے خاتمے، اتحاد، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ اسی وژن کے تحت، زلـمی مدرسہ لیگ سیزن 6 منظم کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے مدارس کے طلبہ میں قیادت، نظم و ضبط اور مثبت قومی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔

واضح رہے کہ زلـمی فاؤنڈیشن، پشاور زلـمی کی فلاحی شاخ ہے، جو پاکستان بھر میں کھیل، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مختلف منصوبوں کے ذریعے سماجی ترقی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

Comments are closed.