کاتالونیا میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 1،003ہوگئی،جبکہ13اموات ہوچکی ہیں

بارسلونا۔ کاتالونیامحکمہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پی سی آر کے ذریعے تصدیق شدہ کوویڈ 19 کیسز کہ تعداد1،003 ہوگئی ہے۔

تصدیق شدہ شواہد کے حامل نئے کیسز 256 جنوبی میٹروپولیٹن خطے میں،126ہاسپتالت دی یوبریگات، للیدا 251، سیگری 197 اور بارسلونا شہر کے علاقے میں 224 کیسز سامنے آئے ہیں۔شمالی میٹروپولیٹن صحت کے خطے میں پی سی آر یا وبائی امراض کے ذریعہ 148 نئے مثبت اضافہ ہوئے ہیں۔ کاتالونیامیں اموات کہ تعداد13 افراد ہوچکی ہے اور کل تعداد 12،674 ہے۔

حکومت کی جانب سے شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جس میں سب سے اہم ماسک کو لازمی قرار دیاگیایے ماسک نہ پہننے کی صورت میں 100یورور تک جرمانہ کیاجارہاہے۔۔

Comments are closed.