سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کے جشن کے دوران دھماکہ 40 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

سوئٹزرلینڈ کے جنوب مغربی علاقے کران مونٹانا کے ایک لگژری الپائن اسکی ریزورٹ بار میں سال نو کے موقع پر جشن کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

سوئس پولیس کمشنر نے جمعرات کو علی الصبح میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ رات ساڑھے ایک بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نئے سال کا مشن منارہے تھے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے متاثرین میں سے کچھ افراد غیرملکی بھی ہیں۔ تاہم کسی بھی زخمی یا ہلاک ہونے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کر کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم ریزورٹ واقعے کو حملہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔

Comments are closed.