سپین میں طوفانی بارشوں سے 7 افراد لاپتہ ہوگئے
جنوبی اور مشرقی سپین میں سیلاب سے سڑکیں اور تیز رفتار ٹرین کے رابطے منقطع ہونے کے بعد کم از کم 7 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ایمرجنسی سروسز کا عملہ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔
ویلنسیا شہر کے ہوائی اڈے پر اترنے والی بارہ پروازوں کو شدید بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے سپین کے دوسرے شہروں کی جانب موڑا گیا۔جبکہ 10 پروازوں کو منسوخ کیاگیا۔
وزیرااعظم پیدروسانچز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھاہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹس کے لئے مسلسل حکام کے ساتھ رابطےمیں ہوں۔
Comments are closed.