بارسلونا۔ جرائم میں 41فیصد کمی، ماسک نہ پہننے پر سینکڑوں جرمانے

بارسلونا۔ لونسلر البرٹ باٹو کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں کے دوران مقامی پولیس نے 1500 سے زائد افراد کو ماسک نہ پہننے کی بنا پر جرمانے عائد کئے ہیں۔

جرمانوں کا سامنے کرنے والے زیادہ ترنوجوان ہیں۔ جن کی عمریں 16 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔جن افراد کو جرمانہ کیاگیاہے ان میں سے آدھوں نے ماسک نہیں پہنے تھے جبکہ باقی آدھے لوگوں نے ماسکتھوڑی کے نیچے، ناک کے نیچے یا کہنی پر چڑھا رکھا تھا۔

گزشتہ مہینوں کے دوران بارسلونا میں جرائم میں 41 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی بنیادی وجہ سیاحوں کی کمی ہے۔  تاہم شہر کے مرکز اور ساحل کے ساتھ والے اضلاع  سیوتات بیا، سانت مارتی کے علاقوں میں پولیس نے درجنوں واقعات کی تفتیش کی جو کہ زیادہ تر پبلک روڈز پر رونماہوئے۔

پولیس نے موسم گرما سے قبل آپریشن ٹریمل کا آغاز کیا تھا ، جس سے چوریوں کی تعداد میں 61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ پچھلے سال 24،000 واقعات ہوئے تھے۔  طاقت کے ساتھ ڈکیتیوں میں بھی 32٪ کی کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ پرتشدد  ڈکیتیوں میں بھی 29٪ کی کمی واقع ہوئی ہے

Comments are closed.