اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر کی جارہی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق مذکورہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے ملک میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔
شہر کے وسط میں موجود ٹنل تہران میٹرو کے ایک سٹیشن کو امام خمینی ہسپتال سے ملائے گی جس سے اس ہسپتال تک زیرزمین رسائی ممکن ہوگی۔
تہران سٹی کونسل کے ٹرانسپورٹ کے ہیڈ نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار دفاعی نقطہ نظر سے ایک سرنگ بنائی جا رہی ہے۔
گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر پہلی بار باضابطہ تسلیم شدہ حملہ کیا، اس حملے میں تہران کے قریب واقع میزائل کی فیکٹریوں اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ حملے ایران کی جانب سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب کیے گئے تھے
Comments are closed.