دیار غیرمیں وطن کی خوشبو، قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں شاندار ثقافتی پروگرام کا انعقاد

قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے شاندارپروگرام کا انعقاد ہوا۔پروگرام میں پاکستان سے معروف میوزیشن نیاز ہنزائی اور گلوکارہ حمیرا جاوید نے اپنے فن کا مظاہرہ ۔ کلچر پروگرام کی صدارت قونصل جنرل آپ پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے کی جبکہ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد مہمان خصوصی تھے

پاکستان کلچر کے نام سے اس تقریب میں سپین کی کاروباری سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ ہسپانوی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور ہسپانوی اداروں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

نیاز ہنزائی نے پاکستان کے پانچوں صوبوں کے میوزک کو بڑی مہارت کے ساتھ پیش کیا ۔ جس پر تقریب میں موجود ہر شخص نے جھومتے ہوئے داد دی۔ ۔

نیاز ہنزائی نے “ تاج دار حرم “ نعت شریف دھن میں پیش کی ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔

پنجابی گانے “ سانوں نہر والے پُل تے بلا کے تے آپ ماہی کیتھے رہ گیا “ کی دھن جب پیش کی شرکا جھوم اٹھے

نیاز ہنزائی موسیقی کے 18 سے زیادہ آلات بجاتا ہے جس میں بانسری، طبلہ اور مغربی گٹار سمیت کئی تار والے آلات پر مہارت رکھتے ہیں

تقریب میں نیاز ہنزائی کے میوزک پر حمیرہ جاوید نے اپنی دل موہ لینے والی سریلی آواز میں صوفیانہ کلام پیش کرکے تقریب شرکا کو محظوظ کیا ۔

تقریب کی میزبانی صبغہ سید جے نہایت ہی اچھے انداز سے کی ۔

تقریب میں نیاز ہنزائی اور حمیرہ جاوید کو ہسپانوی مہمانوں کے ہاتھوں “سندھی اجرک “چادر پیش کی گئیں

Comments are closed.