یکم جنوری 2024 کی مردم شماری کے مطابق بارسلونا کی آبادی میں مسلسل دوسرے سال اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ آبادی 1.7ملین افراد تک پہنچ گئی ہے۔ جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6فیصد زیادہ ہے۔ بارسلونا میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ سامنے آیاہے۔
بارسلونا میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 4 لاکھ 3ہزارہے۔جو رجسٹرڈ آبادی کے 25 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔بارسلونا میں 11 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جوکہ 1939 کے بعد پیدائش کی سب سے کم تعداد ہے۔
شہر میں سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔بارسلونا میں ہسپانوی شہریوں کے علاوہ 180 قومیتوں کے افراد آباد ہیں۔بارسلونا میں اطالوی شہری سب زیادہ ہیں جن کی تعداد 50 ہزار 52، کولمبیا 28551، رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 24ہزار جبکہ 22 ہزار چینی شہری آباد ہیں
Comments are closed.