جرمنی نے 14 فروری کو ختم ہونے والی کورونا پابندیوں میں 7 مارچ تک توسیع کا اعلان کردیاہے۔ 7 مارچ سے پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی کی جائے گی تاہم ہیر سیلونز یکم مارچ سے کھول دئیے جائیں گے۔صوبائی حکومتیں سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گی
اینجلا مرکل نے صوبائی صدور کا وفاق سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وائرس پھیلاو میں کمی پابندیوں کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت اور صوبوں کے درمیان کاروبار نہ کھولنے پر بھی اتفاق ہواہے۔ جب تک ایک لاکھ آبادی میں وائرس کی شرح 35 پر نہیں آتی کاروبار بند رہیں گے
حکومت کی ترجیح ہے کہ وائرس پھیلنے کی شرح 50 سے کم ہو۔بدھ کے روز یہ شرح 68 پر رہی۔جرمنی کی 84 ملین آبادی میں 2.4ملین کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔حکومت کے مطابق 21 ستمبر تک سب کو ویکسین لگادی جائے گی۔
Comments are closed.