لبنان کی حزب اللہ نےاسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
ارنا کے مطابق مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے حولہ کے گرد صیہونی افواج کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق کفرکلا قصبے کے قریب اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گيا جس کے دوران متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حزب اللہ کے جوانوں نے مرکبا نامی صیہونی بستی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کے اجتماع کو تیسری بار نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کی رپورٹ کے مطابق اس کے جوانوں نے کفرکلا اور المطلہ کے درمیانی علاقے میں بھی دشمن افواج کے اجتماع پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں میں واقع حتسور نامی بستی پر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے المنارہ کے علاقے میں بھی صیہونی دشمن کی فوج پر میزائل حملے کیے ہیں جبکہ بیت ہلیل بیس کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
مقبوضہ گولان میں کتسرین نامی علاقے پر بھی حزب اللہ نے راکٹ حملے کیے ہیں۔
Comments are closed.