سانحہ نیوزی لینڈ: جمعہ کو یوم یکجہتی،اذان براہ راست نشر ہوگی،جسینڈا آرڈرن

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ کی حکومت نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی منانے کا اعلان کیا ہے۔ نماز جمعہ کی اذان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر براہ راست نشر ہوگی جب کہ ملک بھر میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ مساجد حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت اور متاثرہ مسلمان خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو یوم یکجہتی منایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردکے بجائے انہیں یاد رکھا جائے جو لوگ بچھڑ گئے۔ نیوزی لینڈ شہدا کا گھر تھا انہیں محفوظ رہناچاہیےتھا۔ جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ میتوں کی 24 گھنٹےمیں تدفین نہ ہونے پر لواحقین کے دکھ کااحساس ہے۔

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نسل پرستی سے انتہاء پسندی پھیلتی ہے، ہمیں سوشل میڈیا کے معاملے پر متحدہ محاذ بنانا چاہیے، اسلحہ قوانین میں بےشمارخامیاں ہیں جنہیں دورکریں گے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک پر توجہ دینی ہے امریکی صدر ٹرمپ کے جواب پر نہیں۔

Comments are closed.