پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں بھی شمولیت کا فیصلہ

رپورٹ: فرحان حمید قیصر

پاکستان نے روس کے نارتھ ساوتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات جاری ہے۔ پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روس پہنچایا گیا۔

پاکستان سی پیک کیساتھ ساؤتھ شاہراہ ریشم کوآئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے جبکہ دونوں مما لک کے درمیان ماحولیاتی پائیداری پر بھی بات چیت جاری ہے۔ سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، منصوبے سے پاکستان کے ایران، آذربائیجان سمیت خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

یاد رہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں دی تھی۔

Comments are closed.