وسطی فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں پولیس آدھی رات کوگھریلو تنازعے سے متعلق اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچتے ہی ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی اوراسی دوران ایک 48 سالہ شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارموقع پرہی ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم نے گھرمیں آگ بھی لگادی۔اسی دوران پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پہنچی توملزم نے مزید فائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکاربھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کوگرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ گھرکی چھت سے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ہلاکہونے والے پولیس افسران کی عمریں 21، 37 اور45 سال تھی

Comments are closed.