اسپین اور پرتگال کے درمیان سرحد کہ بندش میں یکم مارچ تک توسیع

بارسلونا۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پرتگال کے ساتھ سرحد کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرحد کو یکم مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحدوں کی بندش کا آغاز 29 جنوری کو کیاگیا۔ بعد میں بندش میں توسیع کی گئی۔ ایسے افراد جن کے پاس رہائشی دستاویزات ہوں گی ان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

ایسے افراد جو کام کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرحد پار کرتے ہیں ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔ پرتگال میں مریضوں کی تعداد7 لاکھ 68 ہزار جبکہ اموات 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں اسپین میں مریضوں کی تعداد 3 ملین تک پہنچ گئی ہے

Comments are closed.