بارسلونا میں فلسطین میں جاری اسرئیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سپین کے صوبہ کاتالونیا کے شہر بارسلونا میں فلسطینی اورہسپانوی انسانی حقوق کی تنظیمات کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسرائیلی قونصل خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ بارسلونا کے سیاحتی علاقہ دائیگونال سے شروع ہوکر پلاسہ یونیورستیتات پر اختتام پذیر ہوا۔

احتجاجی مظاہرے میں بارسلونا میں مقیم فلسطینی ۔ لبنانی ۔ ہسپانوی ۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی شرکت کی

احتجاجی مظاہرے کے شرکا تمام راستے فلسطین کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں۔

فری فری فلسطین کے نعروں سے بارسلونا کی فضا گونجتی رہی ۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی اور لبنانی جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فری فلسطین ۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں حالیہ تازہ حملوں کے خلاف نعرے درج تھے

احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور فوری جنگ بندی کی جائے

مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کیا جائے۔تاکہ فلسطینی عوام آزادی سے زندگی گزار سکیں۔

Comments are closed.