سائبر کرائم،سپین میں دھوکہ دہی سے 1.5 ملین یورو کے فراڈ میں ملوث 6 افراد گرفتار

سپین پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایسے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جو کہ مبینہ طور پر 1.5ملین یورو دھوکہ دہی سے حاصل کرنے کے جرم میں ملوث پائے گئےہیں۔ ملزمان نے یہ رقم 60 افراد سے حاصل کی۔گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ دھوکہ دہی کے لئے ملزمان نے سپوفنگ تکنیک کا استعمال کیا۔

پولیس نے صرف بائلیرک آئی لینڈمیں کم از کم 60 متاثرین کی نشاندہی کی ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس نے 2لاکھ یورو کی ٹرانزیکشنز بلاک کیں۔پولیس نے کاروائی کے دوران الیکٹرانک ڈیواسز سمیت متعدد اشیاء برآمد کی ہیں۔ گرفتار افراد میں 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیاہے جبکہ 2 نابالغ افراد سے ہوچھ گچھ جاری ہے

Comments are closed.