سپین: کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 5لاکھ 66ہزار سے تجاوز کرگئی

بارسلونا۔رواں ہفتے سپین یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے نصف ملین کوویڈ ۔19 متاثرین کی حد کو عبورکرلیاہے،  ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 5لاکھ 66ہزار سے زائد کیسز ہوگئے ہیں۔سپین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30ہزار ہوچکی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سپین میں 7ہزار سے 8ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جمعرات کے روز10ہزار سے زائد جبکہ جمعہ کے روز یہ تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔سپین میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، لیکن اموات کی شرح مارچ  اپریل کی شرح سے بہت کم ہے ، گذشتہ سات دنوں میں ملک میں وائرس سے 241 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

سپین میں جون کے آخری ہفتے میں لاک ڈاون پابندیوں ہٹائی گئیں، جس کے کچھ ہی دنوں کے بعد سپین میں وائرس متاثرین میں اضافہ ہوا۔ وائرس پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت نے چہرے کا ماسک لازمی قرار دینے کے ساتھ نائٹ کلب بند، ریسٹورنٹس کے لئے اوقار مقررکردئیے ہیں۔ متعدد علاقوں میں جزوی لاک ڈاون بھی لگایاگیاہے۔

Comments are closed.