اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسپین کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 30 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 14 دنوں کے دوران ایک لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد 496 پر رہی۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 33ہزار کیسز رجسٹرڈ ہویے۔

جمعہ کے روز کے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 14ہزار5سو81 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 5 سو 66 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں وائرس سے 64 ہزار 7 سو 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔ مختلف صوبوں میں شاپنگ مالز کھولنے کا عندیہ دیاگیایے۔ کاتالونیا میں بھی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیاہے۔

Comments are closed.