میڈرڈ، کسٹمز سرویلنس، نیشنل پولیس، گواردیا سول نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کادز کے ساحلی کے قریب نارکو آبدوز کے ذریعے منشیات سپین پہنچانے کی کوشش کرنے والے 4 کولمبین قومیت کے افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ چاروں افراد کو منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت حراست میں لیاگیایے۔
پولیس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کولمبیا کے منشیات کے اسمگلروں کے ایک گروپ نے اپنی آبدوز کو اسپین کے ساحل پر اس وقت ڈبو دیا جب انہیں کسٹم افسران کے قریب آنے کا شبہ ہوا
عملے کے چاروں افراد نے کسٹمز کے جہاز کے قریب آنے سے قبل کادز سے 280 میل دور آبدوز کو ڈبودیا۔20 میٹر کی نیم آبدوز یہ ایک قسم کی کشتی جو اسمگلر نقل و حرکت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ عملے نے آبدوز کے نچلے حصے میں موجود والوز کو کھول دیا تھا
بین الاقوامی آپریشن کا آغاز 24 تاریج کو ہوا جب ڈرگ انفورسمنٹ DAE امریکن ادارے سے منشیات سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
سال 2019 اور2023 میں بھی اسی طرح آبدوزوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوششیں کی جاچکی ہیں۔
لاطینی امریکہ کے ساتھ قریبی روابط اور مراکش سے قریب ہونے کی وجہ سے سپین یورپ میں منشیات کے داخلے کے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔
Comments are closed.