سپین، وزیراعظم پیدروسانچیز نتن یاہو اور عباس سے ملاقات کے لیے اسرائیل اور فلسطین جانے کا دورہ کریں گے
سپین کے نو منتخب وزیراعظم پیدرو سانچز جمعرات کو اسرائیل اور فلسطین کر دورے پر روانہ ہوں گے، وزیر اعظم فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے،
دورے کے دوران ہسپانوی وزیراعظم کے ہمراہ بیلجئم کے کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو بھی ہوں گے،ملاقات کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت ہوگی،سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے کانگرس میں فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے کام کرنے کا وعدہ کیاتھا
سپین کے وزیراعظم نے فلسطینی شہریوں کی اموات اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاتھا۔تاہم انھوں نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت بھی کی اور کہاتھاکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
Comments are closed.