حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ابوعبیدہ کا مجاہد نعمان ضیاء اللہ شہید کو شاندار خراج عقیدت

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مژھل سیکٹر کی کمکڑی پوسٹ کے نزدیک حزب المجاھدین سے وابستہ شہید برہان بریگیڈ کی جانب سے 26 جولائی کی صبح ایک حملے میں میجر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ مجاہدین اپنا مشن مکمل کرکے نکل جانے میں کامیاب ہوئے ، تاہم اس کارروائی کے دوران مجاہد نعمان ضیاء اللہ کشمیری جامِ شہادت نوش کرگئے۔

حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ابو عبیدہ نے مجاہد نعمان ضیاء اللہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مجاہد نے تحریک آزادی کشمیر کیساتھ اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان قربان کی،سر کٹوایا لیکن یزید وقت کیساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔مقبوضہ ریاست کے اندر مجاہدین کشمیر مجاہد نعمان ضیا ء اللہ کے نقش قدم پر ہی عمل پیرا ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ مجاہد ضیا ء اللہ کے خون کے ہر قطرے سے ہزاروں ضیاء اللہ جنم لیں گے۔آپریشنل چیف ابو عبیدہ نے شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی اور اس یقین کااظہار کیا کہ ان کا لہو ضرور رنگ لائیگا۔مجاہدین کشمیر اور حریت پسند کشمیری عوام کسی کو بھی اس لہو سے بے وفائی اور اس سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments are closed.