پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کو بڑا دھچکا۔۔۔ سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات ن لیگ سے ناطہ توڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے،آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سردار سکندر حیات کو سپریم ہیڈ مقرر کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسلم کانفرنس کی سربراہی قبول کر لی ہے، سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنماء تھے اور آزاد کشمیر میں نون لیگ کی حکومت بنانے میں ان کا کلیدی کردار تھا۔
سردار سکندر حیات نے اپنے ساتھیوں کو بھی دوبارہ مسلم کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کے لئے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، مسلم کانفرنس ہمارے آباو اجداد کی جماعت ہے اور نظریہ الحاق پاکستان کی داعی ہے۔
سردار سکندر حیات نے مسلم کانفرنس کو دوبارہ مضبوط اور منظم کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ توقع ہے کہ سردار سکندر حیات کی مسلم کانفرنس میں واپسی کے بعد ن لیگ کے دیگر کئی اہم رہنما بھی پی ٹی آئی میں جانے کے لئے پر تول رہے تھے واپس مسلم کانفرنس میں آ جائیں گے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردار سکندر حیات کی مسلم کانفرنس میں واپسی نہ صرف ن لیگ بلکہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے لئے بھی بڑا دھچکا ہے۔
Comments are closed.