گجرات سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی اور عمان میں مقیم محمد عمران چوہدری نے کہا ہے کہ جو پاکستانی پرچم اور پاک فوج کے خلاف ہے وہ دراصل غدارِ وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” صرف نعرہ نہیں بلکہ ہمارا ایمان ہے۔
محمد عمران چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بطور اوورسیز پاکستانی اپنے وطن، عوام اور پاک فوج سے دلی محبت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاک فوج کے افسران اور جوان سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کے دفاع میں کھڑے ہیں، کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد “لا الہ الا اللہ” پر رکھی گئی ہے، یہی ہمارا فخر اور ہماری اصل طاقت ہے۔ محمد عمران چوہدری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی عوامی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانیوں، خصوصاً اوورسیز کمیونٹی کے لیے نمایاں کام کیے ہیں، جنہیں تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔
محمد عمران چوہدری نے مزید کہا کہ انہیں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ دنیا کے بہترین اور مستحکم ممالک میں شمار ہوگا۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاک فوج کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور تا قیامت اس سرزمین کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
Comments are closed.