یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن” یکجا ” کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس آج راولپنڈی میں سبکدوش صدر عبدالطیف ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سبکدوش جنرل سیکرٹری ارشد میر اور سیکریٹری مالیات چوہدری محمد رفیق نے سالانہ کارکردگی اور میزانیہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ یکجا قلیل قیام کے باوجود آج اپنے پاوں پر کھڑی ہے ۔ہم نے اپنے اراکین کی خوشی غمی میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ اگر کچھ کرنے کا جذبہ موجزن ہو تو بڑے بڑے کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں . جس پر تمام ممبران نے جہاں اطمینان کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر محمد اشرف وانی، حبیب اللہ شیخ اور شبیر احمد ڈار نے مستقبل کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت کو اجاگر اور تجاویز و آراء سامنے رکھیں ۔ اجلاس میں یکجا کو بہتر انداز میں چلانے اور اس سے یہاں کے صحافتی حلقوں میں متعارف کرانے پر بھی سابقہ انتظامیہ کونسل کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں اٹھائیس اراکین نے شرکت کی ۔ یکجا کی سابقہ باڈی آج سے تحلیل ہے اور اختیارات الیکشن کیمشن کو تفویض کیے گئے ہیں ۔الیکشن کیمشن اب آئندہ برس کیلئے نئی انتظامی کونسل کی تشکیل براہ
راست الیکشن یا از خود اپنے اختیارات کا استعمال کرکے عہدیداروں کا چناو عمل میں لاسکتا ہے۔

جنرل کونسل اجلاس عبدالطیف ڈار کے اختتامی خطاب کیساتھ ہی اختتام پذیر ہوا۔ شیخ محمد امین کی سربراہی میں الیکشن کیمشن پہلے ہی تشکیل دیا جاچکا ہے۔جس کے دوسرے ممبران محی الدین ڈار، حبیب اللہ شیخ اور عبد العزیز ڈیگو ہیں۔ الیکشن کیمشن سے آئینی اور دستوری ضوابط کے پیش نظر یکجا کی انتظامی کونسل کی تشکیل نو جلد از جلد عمل میں لانے کی سفارش کی گئی تاکہ تنظیمی امور کو بہتر طور پر اس کے آئینی روح کے مطابق چلایا جاسکے’ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اس عالمی تناظر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جو اس تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد اور نصب العین ہے
Comments are closed.