اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف سویلین علاقوں پرحملہ کیا گیا ہے، پاک فوج اور فضائیہ کی جوابی کارروائی میں سری نگر ایئربیس پر حملہ ، پانچ بھارتی طیارے مار گئے گئے۔
بزدل دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے سویلین علاقوں پر حملہ کیا، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ،مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا۔
پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا، ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا۔
پاکستانی افواج نے جوابی کاروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور گفدار پوسٹ سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں،جبکہ لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاک افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل، ایک مگ 29 جب کہ ایک ایس یو 30 طیارہ شامل ہے۔
بھارتی ایس یو 30 ایم کے آئی کو فضا سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا جب کہ دوسرے بھارتی طیارے کو ایچ کیو 9 حماد نے تباہ کیا۔ اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے، ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔
Comments are closed.