اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا گیس بحران پر قابو پانے کیلئے ایکشن، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کا مسئلہ ہرصورت ختم کریں گے۔ عوام کی ترجمانی کیلئے حکومت میں آئے ہیں۔
وزیراعظم نے گیس بحران شدت اختیار کرنے اور ناقص کارکردگی پر سوئی سدرن کے 12 جبکہ سوئی ناردرن کے 14 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ بحران کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔ گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہرصورت ختم کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو کسی صورت تکلیف نہیں ہونی چاہیے، عوام کی فلاح میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہی حکومتی منشور ہے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کیخلاف پہلے ہی انکوائری کا حکم دے چکے ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے ایم ڈی کیخلاف 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.