مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کرکے فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہو گئے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہو گئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے
Comments are closed.