روس کے یوکرین میں 60 ڈورنز حملے، 36 مار گرائے گئے۔

یوکرین کی فوج نے کہاہےکہ روس نے رات بھر کیے جانے والے اپنے حملوں میں 60 ڈورن بھیجے تھے جن میں 36 کو اس نے مار گرایا ہے۔

یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روسی فورسز نے یہ حملے چرنی ہیف، ڈین یاپرپٹراسک، کارکیف، کیمی لیف سکائی، کیف، پولٹاوا، سومی اور زپوریشیا کے علاقوں میں کیے، جہاں یوکرین نے 36 ڈرونز مار گرائے۔

ڈین یاپرپٹراسک کے گورنر سرہی لیسک نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈرون اور روسی حملوں سے کئی گھروں اور بجلی کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچا۔

مغربی یوکرین کے علاقے کیمی لیف سکائی کے گورنر سرہی ٹیرن نے کہا ہے کہ حملوں سے ایک فارم کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

دوسری روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے چار ڈرونز کو تباہ کر دیا، جن میں سے تین روستوف اور ایک ورونش کے علاقے میں تھا۔

روستوف اور ورونش دونوں ہی روس یوکرئن کی سرحد کے ساتھ واقع ہیں اور اکثر یوکرینی ڈرونز کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

روستوف اور ورونش کے گورنروں نے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ یوکرینی حملوں سے کسی قسم کے مالی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments are closed.