کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے حامل شخص کے قریبی افراد اور رابطےمیں رہنے والوں کو چیک کرنے کی سخت ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں انھیں آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں اس مرض کا ایک اور کیس ظاہر ہو چکا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ آج 4 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک مثبت آیا۔ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے 107 سیمپلز ٹیسٹ کیے جس میں 4 مثبت آئے۔ان میں سے سے ایک مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکا ہے۔ جس شخص کا مثبت ٹیسٹ آیا اس کا تعلق کراچی سے ہے۔ جو افراد تفتان سے آ رہے تھے اُن کا پروگرام آج منسوخ ہو گیا ہے۔ کل شام 5 بجے وہ افراد تفتان سے نکلیں گے۔
سید مراد علی شاہ نے حکام کو سخت ہدایت کی کہ مثبت ٹیسٹ کے حامل شخص کے قریبی افراد اور رابطے میں رہنے والوں کو چیک کیا جائے۔انہوں نے سکھر میں جاری انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر سکھر کو ضروری ہدایات دیں۔
Comments are closed.