فلسطینی ماسک پہنے میچ کے دوران پچ پر آنے والا مداح گرفتار

احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل اس وقت جاری ہے جہاں چند منٹوں کے لیے میچ کو روکنا پڑ گیا۔میچ کے دوران ایک مداح بھاگتا ہوا پچ کے بیچ و بیچ آکر کھڑا ہوا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے سامنے کھڑا ہوگیا ، واضح رہے کے مداح کا چہرہ فلسطین کے جھنڈے والے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا جب کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا بھی موجود تھا۔

یہ واقعہ میچ کے یہ واقعہ 14ویں اوور میں اس وقت پیش آیا،اور اس کے پچ پر پہنچتے ہی سکیورٹی نے آکر اس کو پکڑا اور میدان سے باہر لے گئے۔ واقعے کی مزید تفصیلات لکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مداح نے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا “فلسطین پر بمباری بند کرو” اور اس کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا بھی تھا۔ یہاں تک کہ اس کے چہرے کے ماسک پر بھی فلسطین کا جھنڈا تھا۔

Comments are closed.