الجزیرہ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد لی گئی

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق ابھی شواہد اور تفصیلات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حتمی معلومات حاصل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب تجزیہ کار اور مشرق وسطیٰ کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور صحافی اسماعیل ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے رپورٹ میں مزید کہا کہ مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے اہم کردار ادا کیا ہوگا جنھیں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسماعیل ہنیہ کی موت میں کسی بھی صورت میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے جب کہ اسرائیل نے اس معاملے پر حیران کن طور پر تاحال طویل چپ سادھی ہوئی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.