سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں کارروائی ، 9 دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ایک کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ رات انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 9 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب دہشتگرد رہنما سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.