ن لیگی کے رہنما احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بیان دیا ہے کہ ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دیکھایا گیا۔وزیراعظم کو معاہدے پراعتراض تھا مگر انہیں کہا گیا ، معاہدہ تو ہو چکا، دستخط بھی ہو گئے ہیں۔ اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید انکشافات کیے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔
Comments are closed.