چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہاہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نےکہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کےساتھ حفاظت کرےگا۔
فریقین چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
لین جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں ، چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
Comments are closed.