اسلام آباد:احتساب عدالت نے قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کو واپس بھجوا دیے۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز پر سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے 4 ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دئیے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ۔ سماعت میں آصف زرداری کےوکیل فاروق نائیک اورنیب پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوئے۔ فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔ احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔
Comments are closed.