اسرائیل کی جانب سے ایران میں فوجی اہداف پر حملے

اسرائیل نے ہفتے کی صبح ایران میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔

اسرائیل ان حملوں کو یکم اکتوبر بیلسٹک میزائل حملوں کے ’نپے تلے‘ جواب کے طور پر بیان کر رہا ہے۔

ایران میں ان حملوں کے سبب نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسرائیل نے تاحال ان حملوں سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایران اور خطے میں اس کی پراکسیز سات اکتوبر کے بعد مسلسل اسرائیل پر سات محاذوں سے حملے کرتی آئی ہیں۔ بشمول اس حملے کے جو ایرانی سرزمین سے کیا گیا۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی خودمختار ملک کی طرح اسرائیل کو بھی جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطاق ایران کے دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا بھی ابتدائی طور پر تسلیم کر رہا ہے کہ شہر کے گرد ایر ڈیفنس سسٹم سے کچھ ساؤنڈز سنائی دی ہیں۔

تہران کے ایک شہری نے اے پی کو بتایا ہے کہ کم از کم سات دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.