کمالیہ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب سب تسلیم کر رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ایسے اقدامات اور اصلاحات شامل کی جا رہی ہیں جو ملک کی ترقی کا باعث بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ہمیں بہتری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔”
انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران میڈیا کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ملکی استحکام میں میڈیا کا مؤثر کردار اہم رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کا اقتصادی سروے کل (10 جون) پیش کیا جائے گا، جبکہ وفاقی بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بھی بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ شیڈول کے مطابق 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہیں ہوگا، جبکہ 13 جون کو وفاقی بجٹ پر باقاعدہ بحث کا آغاز ہوگا۔
ملکی معیشت میں جاری بہتری اور آئندہ بجٹ میں متوقع اصلاحات اس بات کا عندیہ دیتی ہیں کہ حکومت اقتصادی استحکام اور ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments are closed.