بشریٰ بی بی،علی امین گنڈا پور جہاد میں اپنے بچوں کوبھی ساتھ لائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی خاتون سابق وزیراعظم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی تھی، غیر سیاسی خاتون ہر ایم پی ایز کو بندے لانے کا ٹارگٹ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی خاتون کی آڈیو سامنے آئی ہے، غیر سیاسی خاتون جلسوں کی پلاننگ کررہی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور وسائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس والے اغوا ہو رہے ہیں، صوبے کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگوا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ان سے چندے کے نام پرایک روپیہ اکٹھا نہیں ہوا، یہ ہمیشہ کی طرح لاشیں چاہتے ہیں، ان کی مس کال کو پاکستان کی عوام بالکل سپورٹ نہیں کرے گی، ریاست کیخلاف جہاد نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف جہاد کرنے والوں کا انجام برا ہوتا ہے، بشریٰ بی بی،علی امین گنڈا پور جہاد میں اپنے بچوں کوبھی ساتھ لائیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگران کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ہمارے پاس پوری اے بی سی ہے، علی امین گنڈا پور تو بات کرنے کے لیے گھٹنےٹیک رہے ہیں، اگر ان سے کوئی بات نہیں کرتا تو ہمارا کوئی قصور نہیں، مذاکرات والی بات بلی کوخواب میں چھچھڑوں والی بات ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود بتا دیں کس کا پیغام لیکر گئے۔

Comments are closed.