وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں آٹے کے نرخ میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر روٹی کے نئے نرخ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے چکن، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں کی بھی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا:
“غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، اگر چکن مہنگا ہوا تو وہ ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، یہ میں برداشت نہیں کروں گی۔”
انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت میں کمی آٹے کی قیمت میں ہونے والی کمی کے تناسب سے کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
Comments are closed.