ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز پر مہلک حملے کے بعد چینی تعمیراتی کمپنی نے اضافی سکیورٹی کی فراہمی کے بعد پاکستان کے شمال مغربی حصے میں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کر دیا۔
پاور چائنا اور چائنا گیزوبا گروپ کمپنی نے گزشتہ ماہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دو ڈیم پر کام اس وقت روک دیا تھا جب ایک خودکش بمبار نے پانچ چینی شہریوں اور ایک پاکستانی ڈرائیور کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی وین گہری کھائی میں گر گئی تھی۔
داسو اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے مقامات پر سینکڑوں چینی لوگ کام کر رہے ہیں۔ پراجیکٹ کے ترجمان نزاکت حسین نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاور چائنا نے پیر کو دیامر بھاشا ڈیم پر کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کی سکیورٹی میں ”نمایاں اضافہ‘‘ کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.