آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کااسٹرائیک کور کا دورہ ،مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ اور مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔پاک فوج کی آپریشنل تیاریاں بالخصوص رات کی تاریکی میں آپریشنل مہارت قابل تعریف ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ ،مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جدید ترین ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں مشقیں دیکھیں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی ۔ سپہ سالارنے جوانوں اور افسران کے جذبے، آپریشنل تیاریوں بالخصوص رات کی تاریکی میں آپریشنل مہارت کو سراہا ۔

آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کے موثر جواب کے لیے جنگی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ اور مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر منگلا نے اُن کا استقبال کیا ۔

Comments are closed.