انشاء اللہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج دشمنوں کو شکست دیں گی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

 راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں ،،پاک فوج علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہماری مکمل توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے ۔

ٓئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خیر پور ٹامیوالی کا دورہ کیا اوربہاولپور کور کی تربیتی مشقوں کامشاہد ہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیےہمہ وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو مشقوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اوراینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا اور مشقوں میں شریک جوانوں سے بھی بات چیت کی۔آرمی چیف نے پاک فوج کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا تے ہوئے کہاکہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں۔

سپہ سالار کاکہنا تھا ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں ،پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہماری پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے ۔ انشاء اللہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست سے دوچار کریں گی ۔

Comments are closed.