وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے لاہور جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لانےکے لیے ملک بھر میں اپنے لوگوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی اس کے باوجود ان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جتنے بلند و بانگ دعوے کیے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔
جلسے کے مناظر سے پتا چلتا ہے کہ اسلام آباد کی طرح لاہور کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور صرف دس بارہ گاڑیوں میں لاہور آئے جب کہ حکومت نے انہیں مکمل طور پر فری ہینڈ دیا اور پھر بھی ان کا جلسہ ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پیدا کرنی چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کا لیڈر جیل سے باہر آئے، یہ این آر او لینے کی کوشش ہے۔
عطا تارڑ نے کہاان کی ایک ہی کوشش ہے کہ لیڈر کو رہا کریں، ایسے تو این آر او نہیں ملے گا۔
Comments are closed.