اسرائیل کے شہر تل ابیب پر ڈرون حملہ

اسرائیل کے شہر تل ابیب پر ڈرون حملہ ہوا ہے اور فوری طور پر نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ دو ڈرونز کے ذریعے تل ابیب کے علاقے بیت یم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جن میں سے ایک ڈرون فضا میں تباہ کر دیا گیا جب کہ دوسرا کھلے علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

یہ ڈرون حملہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب لوگ یہودی نئے سال کی چھٹی منا رہے تھے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی شہر تل ابیب کو ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حوثی باغیوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے تل ابیب پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

تاہم یہ حملہ کامیاب ہوا یا نہیں، اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ البتہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ایک بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی جانب دو ڈرونز آئے جن میں سے ایک مار گرایا گیا جب کہ دوسرا کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.