اسلام آباد: ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا نیا فارمولا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تلوار سے حکومت کے صارفین پر وار جاری ہیں۔ نیپرا نے بجلی مزید 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے جاری فیصلے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کے لیے کی گئی ہے اور یہ اضافہ صارفین سے دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
دوسری جانب وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ آج کا فیصلہ بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیا دپر کیاگیا ہے۔
Comments are closed.