حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی مگر پاکستان سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا:عمر ایوب

میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ جو ایکٹ منظور کیا گیا وہ مکمل غلط اور منفی ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ صرف پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہرجگہ چلینج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔ صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ایک فنانس طالبعلم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ملک نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے شہباز شریف اور مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے۔ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں یہاں سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

Comments are closed.