سعودی عرب نے خواتین کے سوئمنگ سوٹس کا اپنا پہلا فیشن شو منعقد کیا جس میں خواتین ماڈلز نے حصہ لیا۔
یہ ایک ایسے ملک میں جدت پسندی کی طرف پیش قدمی کا پہلا تجربہ تھا جہاں دس سال سے بھی کم عرصہ قبل تک خواتین کےلیے جسم کو ڈھانپنے والا عبایا پہننا لازمی تھا۔
ایک سوئمنگ پو ل پر منعقد اس شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ قنزل کے کام کو پیش کیا گیا تھا جس میں زیادہ تر سرخ، خاکستری اور نیلے رنگ کے شیڈز میں ون پیس سوٹ شامل تھے۔ زیادہ تر ماڈلز کے کندھے ڈھکے ہوئے نہیں تھے اور کچھ کی کمر اورپیٹ کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا تھا۔
قنزل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ،”یہ سچ ہے کہ یہ ملک بہت قدامت پسند ہے لیکن ہم نے خوبصورت سوئمنگ سوٹ دکھانے کی کوشش کی ہے جو عرب دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں،”
انہوں نے کہا، “جب ہم یہاں آئے تو ہمیں یہ ادراک تھا کہ سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹس کا فیشن شو ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ اس طرح کی تقریب یہاں پہلی بار منعقد ہوئی ہے اور یہ کہ اس میں شامل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔”
یہ شو ریڈ سی فیشن ویک ،کے افتتاح کے دوسرے دن سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع ایک تفریحی مقام ، سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں منعقد ہوا۔
Comments are closed.