نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کا باعث بنے گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کو خوش آئند سمجھتا ہے، جس میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔
عالمی رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا گیا
اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کی ہر مثبت کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان کا اصولی مؤقف دہرا دیا گیا
نائب وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دیرینہ اصولی مؤقف پر قائم ہے، اور فلسطین کی ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
https://x.com/MIshaqDar50/status/1976157925421858922
Comments are closed.